Wednesday, July 1, 2009

بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا


لاہور / پشاور : ملک میں بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس سے لاہور میں ہر گھنٹے بعد ایک گھنٹہ جبکہ صوبہ کے دیگر شہروں اور دیہات میں سولہ گھنٹے تک کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کررہ گیا ہے .

بجلی کی باربار بندش کی صارفین کی گھریلو الیکٹرانکس کی اشیا بھی جل گئی ہیں ۔ بجلی کی اس طویل لوڈشیڈنگ سے صوبہ کی سمال انڈسٹری بند ہوگئی ہے اور ہزاروں افراد بے روزگار ہوکر گئے ہیں ۔ حکام کے مطابق موسم کی شدت اگر برقرار رہی تو لوڈشیڈنگ کا دورانیہ میں مزید اضافہ کیاجاسکتا ہے۔

No comments:

Post a Comment